بی جے پی یووا مورچہ اسمبلی سطح پر چلا رہی ہے یووا چوپال مہم

تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کٹیہار ، 29 فروری : گذشتہ ایک سال کے اندر ملک اور بہار میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے نئے ووٹر کے طور پر ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ بی جے پی یوا مورچہ کی طرف سے اسمبلی سطح پر تیسری بار یووا چوپال مہم چلایا جا رہا ہے اور اس بار ملک کو ترقی کی طرف لے جانے اور نریندر مودی کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم بنانے کے لیے 400 کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے بہار ریاستی صدر بھارتندو مشرا نے جمعرات کے روز کٹیہار میں ایک پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہیں۔ بھارتیندو مشرا نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان اور مودی کی ضمانت کے ساتھ ملک میں ترقی کی رفتار ا?نے والے لوک سبھا انتخابات میں یقینی طور پر نظر ا?ئے گی اور نوجوانوں کی طاقت پر مرکز میں مضبوط این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر اضلاع کے ہر وارڈ میں ہر پنچایت میں یووا چوپال مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو یووا چوپال مہم میں حصہ لینا ہے اور پروگرام کے ذریعے ہندوستان میں تیز رفتاری سے ہونے والے ترقیاتی کاموں پر بات کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بوتھ کی سطح پر تمام نوجوانوں کو مضبوط اور بااختیار بنانا ہوگا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری سوربھ کمار ملاکر ، یووا مورچہ کے ریاستی وزیر گورو پٹیل ، یووا مورچہ کے ضلع صدر گورو پاسوان ، یووا مورچہ کے علاقائی انچارج بھاسکر سنگھ ، یووا مورچہ کے ضلع جنرل سکریٹری ابھیشیک سنگھ ، جنکشن یادو ، ساکیت مشرا ، راہل جھا ، مہندر جھا سمیت یوتھ مورچہ کٹیہار کے کارکنوں نے شرکت کی۔