تاثیر،۲۸فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حال ہی میں ر کل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے شادی کی۔ اب اداکارہ تاپسی پنو بھی شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ شہنائی جلد ہی تاپسی کے گھر بھی بجنے والی ہے۔ تاپسی اپنے طویل عرصے کے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق تاپسی گزشتہ 10 سالوں سے میتھیاس بو کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ 10 سال کی ڈیٹنگ کے بعد تاپسی نے اب شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاپسی مارچ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تاپسی کی شاہی شادی راجستھان میں ہوگی لیکن یہ مکمل طور پر خاندانی معاملہ ہوگا اور کسی بالی ووڈ اسٹار کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
تاپسی اور میتھیاس بو کی شادی دو طریقوں سے ہوگی۔ دونوں ثقافتوں کا احترام کرتے ہوئے تاپسی مسیحی اور سندھی رسم و رواج کے مطابق میتھیاس بو سے شادی کریں گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ دونوں تقریباً 10 سال سے رشتے میں ہیں لیکن انہوں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا۔ انہیں اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔

