تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 23 فروری :تلنگانہ کی اپوزیشن پارٹی بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ایم ایل اے لسیا نندیتا (33) کی جمعہ کو سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ سنگاریڈی ضلع کے امین پور سلطان پور او آر آر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایم ایل اے ایک پرائیویٹ تقریب میں شرکت کے بعد کار سے حیدرآباد واپس آرہی تھیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار چلا رہے ان کے پی اے نے سامنے سے آنے والی گاڑی سے بچنے کے لیے اچانک بریک لگائی اور کار بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے لسیا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ انہیں لسیا نندیتا کی بے وقت موت سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔
لسیا نندیتا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کی آخری رسومات شام حیدرآباد میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں ۔

