جامعہ ایلومنائی ایسوسی ایشن کی میٹنگ کا لکھنؤ میں انعقاد

تاثیر،۲۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 21 فروری :جامعہ ایلومنائی ایسوسی ایشن لکھنؤ کی جانب سے ڈائمنڈ پیلس ہوٹل میں سابق طلباء￿ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک اور بیرون ملک سے جامعہ کے طلباء￿ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے وائس چانسلر وسیم اختر ، رکن اسمبلی جاوید علی خان، امروہہ کے رکن اسمبلی دانش علی، سابق وزیر اور ایم ایل اے کمال اختر، سابق ایم ایل اے شاہ عالم عرف گڈو جمالی، سینئر سماجی رہنما بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے وائس چانسلر وسیم اختر نے جامعہ ملیہ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ علم و ثقافت کا مرکز ہے اور جامعہ کی وجہ سے ہی ہم سب یہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر نوجوان رہنما جاوید اللہ نے جامعہ ایلومنائی ایسوسی ایشن سنبھل کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ آج جامعہ کے طلباء￿ نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک بھی اپنا پرچم لہرا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے پروگرام ملک کے ہر حصے میں منعقد ہونے چاہئیں۔
اس سے نہ صرف نئے طلباء￿ کو پرانے طلباء￿ سے ملنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ اس موقع پر سب نے اپنے موجودہ عہدوں کو بھلا کر جامعہ میں گزاری اپنی پرانی یادیں تازہ کیں۔