جامعہ دارالقران صدیقیہ میں سالانہ جلسہ اختتام پذیر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

تاثیر،۲۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نوادہ محمد سلطان اختر
 جامعہ دار القرآن صدیقیہ میں جلسہ سالانہ و تکمیل قران  تقسیم اسناد منعقد ہوا جس کی صدارت نوادہ کے معروف شخصیت قاری مولانا ابو صالح ندوی صدر جامعۃ العلماء ہند نوادہ نے کی جلسہ کافی کامیاب رہا جس میں شاعر اسلام حافظ محمد اشرف صاحب نے انتہائی شیریں ،شگفتہ،اور دلکش، انداز میں نعت پیش کیا اور سامعین کو محظوظ کیا اس طرح قاری افتخار صاحب نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کیواضح ہو کے جامعہ کے دو خوش نصیب بچیوں نے جن میں قران کی تکمیل کی اور جلسہ دستار بندی کا خوشنما منظر سامنے پیش آیا پروگرام کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر پنچائت کے مکھیا دپک کمار، وارڈ کونسلر محمد چاند خاں، اور ان کے ہم خیال رفقاء کے ہاتھوں اول دوم اور سوئم انے والے طلبہ کو انعامات و توصیفی سند سے نوازا گیا اور بچیوں کو گولڈ مڈل دیا گیا اس جلسہ میں بچے اور بچیوں نے ترتیل قران نعت حمد منقبت و تقاریریں پیش کی جس کو سامعین نے کافی پسند کیا اور تحسین سے نوازا مسابقہ قران میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مکی ایوارڈ سے نوازا گیا یہ انعامات قاری عبدالرحمن کے ہاتھوں اور طلبہ و طالبات کو دیا گیاتمام حاضرین نے مدرسے کی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کو دیکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا