تاثیر،۲۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ جا معہ منعمیہ ،خا نقا ہ منعمیہ ،میتن گھا ٹ، پٹنہ سیٹی کا جلسۂ دستا ربند ی 19 شعبان المعظم مطابق 1مارچ 2024 ء کو خانقاہ منعمیہ میںبعد نماز مغر ب منعقد ہوگا۔اعلیٰ حضرت میرسید قمر الدین حسین منعمی قد س سرہ کے190ویں عر س مبارک کے مو قع پر جامعہ منعمیہ کے 19 فار غین کے سر وں پر علما ومشا یخ کے ہاتھو ںدستا ر باند ھ کر انہیں سند سے نو ازاجا ئے گا ۔ اس مو قع پر جامعہ منعمیہ کے درجا ت نا ظرہ ،حفظ وعا لمیت کے طلبا ء تقاریر ونعت ومنا قب خوانی سے سا معین کو محظو ظ فرمائیں گے ۔
واضح رہے کہ جا معہ منعمیہ کے 13 سالہ سفر حیا ت میں نہ صرف حفظ وقرأت سے عا لمیت تک کے درجا ت بحسن وخوبی چل رہے ہیں بلکہ شعبۂ تر بیت افتا ء بھی پوری صحت مندی کے ساتھ مصروف خد مت ہے ۔ جن طلباء نےفضیلت اور حفظ میں فر اغت کا امتحا ن پا س کر لیا ہے اور ان کی دستا ربند ی ہو نی ہے وہ مند رجہ ذیل ہیں :-
(۱) مولاناخالد رضامنعمی(۲)مولانا شبیر منعمی(۳) مولانااحمد رضامنعمی (۱)حافظ عدنان منعمی(۲)حافظ عبدالاحد منعمی(۳)حافظ محمدآصف اقبال منعمی(۴)حافظ محمدشبیر منعمی(۵)حافظ آس الدین منعمی(۶)حافظ محمدغریب نوازمنعمی(۷)حافظ محمدکیف رضا منعمی(۸)حافظ محمدآصف منعمی(۹)حافظ کمال الدین منعمی(۱۰)حافظ شاکر رضا منعمی (۱۱)حافظ محمد اظہر منعمی(۱۲)حافظ غلام حسن منعمی(۱۳)حافظ محمد صاحب منعمی(۱۴)حافظ محمد ذیشان منعمی(۱۵)محمد نثار احمد منعمی(۱۶) حافظ ثاقب منعمی
جامعہ کےسکریٹری پروفیسر سیداحمدبدرؔو صدرسیدشکیل عظیمی نے جملہ معاونین ومخلصین نیز ملت کے دانشور حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے تاکہ طلبا ء کا حو صلہ اور اساتذہ وارا کین کی ہمت بلند ہو سکے ۔

