تاثیر،۱۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 10 فروری :جلگاوں ضلع کے چالیس گاوں میں فائرنگ میں زخمی ہونے والے بی جے پی کے سابق کونسلر مہندر عرف بالو مور کی گزشتہ علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس کو ابھی تک حملہ آور کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
پولیس کے مطابق بدھ کی شام چالیس گاوں کے شندے کالونی میں مہندر عرف بالو مور اپنے دفتر میں تھے۔ اسی وقت کار میں سوار تقریباً سات بدمعاش ان کے دفتر پہنچے اور مہندر مورے پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔ مہندر کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں کل رات علاج کے دوران مہندر مورے کی موت ہوگئی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دس دنوں میں مہاراشٹر میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں پر فائرنگ کے تین واقعات ہو چکے ہیں۔ الہاس نگر میں ایم ایل اے نے تھانے میں شندے گروپ کے لیڈر پر گولی چلائی تھی۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے رہنما کا تھانے کے اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ وہیں دہیسر میں ایک سماجی کارکن نے ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر کو اپنے دفتر بلایا اور انہیں گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اسی طرح جلگاوں کے چالیس گاوں میں ایک بی جے پی لیڈر کی گولی لگنے سے موت ہو گئی ہے۔

