تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور کے زیرو مائل واقع ریشم بھون میں جیویکا کے ذریعہ روزگار اور مع رہنمائ میلہ کا انعقاد کیا گیا. دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا کے تحت منعقد اس روزگار میلہ کا باقائدہ کی شروعات ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری کے ذریعہ شمع روشن کر کیا . اس موقع پر بھاگلپور کے اے ڈی ایم ضلع ادھوگ سینٹر کے جی ایم جیویکا کے ضلع پروجیکٹ مینجر اور آرسیٹی کے ڈائرکٹر موجود تھے.ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جیویکا کے ذریعہ سے نوجوان صرف روزگار پانے والے نہیں بلکہ روزگار دینے والے بھی بنیں . آج جیویکا میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ لوگوں کو روزگار دینے کے لئے تیار کر سکتی ہے .انہوں نے کہا کہ یہ جو کمپنیاں نوجوانوں کے انتخاب کے لئے آئ ہے وہ یہ بھی بتائیں کہ انہیں کس طرح ہنر مند نوجوانوں کی ضرورت ہے .ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری نے کہا کہ جیویکا کے ذریعہ منعقد یہ روزگار میلہ کچھ نجوانوں کو روزگار مہیا کرانے والا پروگرام بنکر نہ روجائے بلکہ اس کو بڑے پیمانے پر منعقد کرتے ہوئے ضلع ایگریکلچر شعبہ آتما محکمہ صنعت بینک اور دیگر شعبوں کو بھی دعوت دی جائے .انہوں نے کہا کہ بہار کے نوجوانوں میں صلاحیت ہے ضرورت صرف انہیں بہتر موقع مہیا کرانے کی ہے .ضلع مجسٹریٹ نے مستقبل میں روزگار میلہ کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی ہدایت دی .انہوں نے میلہ میں حصہ لے رہی کمپنیوں کے اسٹال کا معائنہ کیا اور انکے ذریعہ دستیاب کرائے جار ہے روزگار کے بارے میں جنکاری حاصل کی .اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نے جیویکا ضلع پرییوجنا کے مینجر کو ہدایت دی کہ ضلع کا کوئ بھی غریب پریوار اس مفاد سے محروم نہ رہ جاہے. اس موقع پر اےڈی ایم نے کہا کہ آج کے ماحول میں روزگار پانا ایک مشکل چلینج ہے ایسے میں جیویکا کے ذریعہ اس طرح کا روزگار مع رہنمائ میلہ کا انعقاد کر نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرانا قابل ستائش قدم ہے .جیویکا کے ضلع پروجیکٹ مینجر نے کہا کہ امسال تین روزگار میلہ کا انعقاد کیا جاچکا ہے اس کے ذریعہ بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرائے گئے ہیں .جیویکا کے روزگار مینیجر ممتاز رحمانی نے کہا کہ اس روزگار میلہ میں کل 9 کمپنیا ں حصہ لے رہی ہیں اس کے علاوہ آر سیٹی آئلیڈ ڈی آر سی سی سمیت کل 4 ادارہ کے بھی اسٹال لگائے گئے ہیں .پروگرام کی نظامت جیویکا کی نوجوان پیشہ ور دیپ شیکھا نے کی .اس موقع پر جیویکا کے کئ ڈی پی ایم مینیجر سمیت بڑی تعداد میں جیویکا دیدیاں اور لڑکے لڑکیاں موجود تھے .

