تاثیر،۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 06 فروری: اس بار جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (جف) میں 23 اعلیٰ ایوارڈ یافتہ قومی اور بین الاقوامی فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ جف کے لئے2971 فلموں میں سے 67 ممالک کی 329 فلموں کو منتخب کیا گیا، جن میں سے یہ ٹاپ ایوارڈیڈ فلمیں ہیں۔
جے آئی ایف ایف کے بانی ڈائریکٹر ہنو روز نے بتایا کہ 10 ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلموں میں دی لاسٹ میل ، فیہوجالی، بمبیسار، سانگ آف دی صوفی، 5 سیزن-اے جرنی، کنے کلائمانے، گیلا آئی لینڈ،دی رام راجیہ آف بھگوان داسن، کھیروال، میرے کرم ، اے پیس لبرٹی، کنڈالو، ووٹنگ فار کلکی اور دی لاسٹ ڈول ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان کی 12 فلموں کی اسکریننگ بھی ہوگی جن میں بتی، ویربالا، پشکر فیئر، پانی اور آگ، چاہ ، لو یو مہری جان، چل زندگی، میں تھانسو دور نہیں، کراس روڈ، ایک گاوں دیشا کی اور، آنگن اور بیاوں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نامزد کردہ 329 فلموں میں سے 100 فلموں کی اسکریننگ آن لائن جف کی ویب سائٹ www.jiffindia.org پر 9 سے 13 فروری تک ہوگی ۔ ناظرین جف کی ویب سائٹ پر جا کر ان فلموں کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس میلے کا اہتمام آئنوکس جی ٹی سنٹرل اور راجستھان بالغ تعلیم کمیٹی، جھالانا، جے پور میں کیا جائے گا۔ فلموں کی نمائش دوپہر 12 سے 6 بجے تک ہوگی جس میں 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ہدایتکار ہنو روز نے بتایا کہ فلم فیسٹیول کے دوران 10 فروری کو راجستھانی سنیما: کیا پھر آئے گاسنہری دور؟، 11 فروری کو اے آئی اور سنیما انڈسٹری: چیلنجز، 12 فروری کو آسٹریلیا سے اینڈریو وائل کی اداکاری پر ماسٹر کلاس اور 13 فروری کو، گجراتی سنیما: آسکر کی نامزدگی کے بعد کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔