تاثیر،۲۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حاجی پور شہر کا تاریخی مقام جڑھوا واقع حضرت مامو بھانجہ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف کی اہمیت ومحتاج و تعارف نہیں ہے یہ مامو بھانجہ کی وراثت کی حظاظت کے مدنظر مقامی باشندہ شہید اعظم کمیٹی ویشالی کے سکریٹری محمد نسیم احمد نے ہمارے نمائندے کو مزکورہ باتیں بتاتےہوئے کہا کہ موجودہ میں اس کی زمین چند لوگوں کےذریعے قبضےمیں لیے جانےکی وجہ کر اس کی تاریخی حیثیت ختم ہورہی ہے انہوں نے بتایا کہ مقامی باشندہ برج کیشور گپتا ولد رام پرساد گپتا ریٹائرجج اور ڈاکٹر سنبھوشرن گپتا اور غیر عناصرلوگوں کےذریعے مل کر خفیہ طور پر اس زمین پر تعمیری کام کرنا شروع کیا تعمیری کام کو روکنےکی غرض سے محمد نسیم احمد نے جائے وقوع پر پہنچے تو بات کے درمیان کہاسنی کا معاملہ پیدا ہوگیا نسیم احمد نے صورتحال کشیدہ بتایا ہے اور نسیم احمد کودھمکی جیسے الفاظ کا استعمال کر اور بھی نازیبہ باتیں کہی ہے سنبھو شرن گپتا اور برج کیشور گپتا نے کہا کہ میری سرکار ہے ہم جو چاہیں گے وہی کریں گے اور تمہارے اوپر کیس بھی کریں گے ہمارے ہی لوگ تھانہ میں بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں نسیم احمد نے نمائندہ کو بتایا کہ حالات کشیدہ ہے

جبکہ اس کی اطلاع کئی بار ضلع انتظامیہ کو دیا جاچکا ہے نسیم احمد نے بتایا کہ میری والدہ کے انتقال کی وجہ سے ہم لوگ غم میں ڈوبے ہوئے تھے اس وجہ یہ لوگ موقع کا فائدہ اٹھایا ہے اس موقع پر اعجاز احمد محمد ہارون رشید عارف قریشی محمد جمیل وغیرہ موجود تھے ان لوگوں نے بتایا کہ حضرت مامو بھانجہ کی زمین 52بیگھہاتھی اور ان لوگوں یہ بھی بتایاکہ سنی وقف بورڈ سے مزکورہ زمین رجسٹرڈ ہے ان لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا دھیان مبذول کراتےہوئے اس کی محافظت اور چہاردیواری کرانےکی مانگ کی ہے انہوں نےمزید کہا کہ شب برات کا تہوار کو چند دن باقی ہیں اس موقع پر عقیدت مندوں کی ایک جم غفیر رہتی ایسے ماحول میں انتظامیہ کا چوکس رہنا وقت اور حالات کی ضرورت بتائی ہے ساتھ ہی ضلع اوقاف کمیٹی کے ذمہ داران کا بھی دھیان مزکورہ حالات کی طرف مبذول کرایا ہے

