تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،13فروری : امریکی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے پیر کی صبح بحیرہ? احمر میں ایران جانے والے ایک کارگو جہاز پر دو میزائل داغے ہیں جس سے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے حوثی باغی بحیرہ? احمر میں مال بردار جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے ایران جانے والے کسی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔یو ایس سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر تصدیق کی ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں نے باب المندب کی طرف دو میزائل داغے اور دونوں میزائلوں کے نشانے پر ‘ایم وی اسٹار ا?ئرس’ نام کا بحری جہاز تھا جو کہ یونان کی ملکیت ہے۔سینٹرل کمانڈ کے مطابق میزائل حملوں سے بحری جہاز کو معمولی سا نقصان پہنچا ہے۔ تاہم جہاز سمندر میں چلنے کے قابل ہے۔ حملے میں جہاز کے عملے کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور اس کارگو شپ کی منزل ایران کی بندرگاہ بندر امام خمینی ہے۔سینٹرل کمانڈر کا بتانا ہے کہ متاثرہ کارگو جہاز پر مارشل جزائر کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں اور یہ بحیرہ? احمر کے راستے برازیل سے مکئی لے جا رہا تھا۔حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ جہاز امریکی تھا لیکن میری ٹائم شپنگ ٹریکرز کے مطابق مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والا جہاز یونانی ملکیت تھا۔سینٹ کام اور بحری جہازوں کو ٹریک کرنے والے تجزیاتی گروپ کپلر کے مطابق سامان لے جانے والا یہ جہاز برازیل سے ایران تک مکئی لے جا رہا تھا۔کپلر گروپ کے زرعی اجناس کے تجزیہ کار ایشان بھانو نے کہا ہے کہ ایران جانے والے اسٹار ا?ئیرس کارگو جہاز نے دوسرے جہازوں کی طرح اپنا سمندری راستہ تبدیل نہیں کیا تھا کیوں کہ اسے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں سے خطرے کا خوف نہیں تھا اور اسے حوثیوں کے ایک دوستانہ بحری جہاز کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

