تاثیر،۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اوریا، 06 فروری: دہلی ہاوڑہ ریلوے روٹ پر کنچوسی اسٹیشن کے مشرقی کراسنگ پر منگل کو ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ صبح ریلوے کراسنگ کو پار کرتے ہوئے لہراپور سے اوریا جانے والا دھان سے لدا ٹریکٹر ریلوے کراسنگ کی ڈی ایف سی ٹریک پر پھنس گیا۔ اس دوران پیچھے سے آنے والی گاڑیاں نہ گزر سکیں اور نہ ہی کراسنگ کو بند کیا جا سکا۔ اس کی وجہ سے دہلی ہاوڑہ روٹ اور ڈی ایف سی ٹریک پر ٹرینوں کا آپریشن تقریباً آدھے گھنٹے تک متاثر رہا۔
آج ریلوے کراسنگ کراس کرتے ہوئے دھان سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ڈی ایف سی ٹریک سے گزرتے ہوئے بارش کے باعث پھنس گیا۔ ڈرائیور نے ٹریکٹر کو باہر نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن نہ نکال سکا۔ اس دوران ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت 30 منٹ تک متاثر رہی۔ کافی کوشش کے بعد مقامی لوگوں نے ٹریکٹر کو ٹریک سے ہٹایا۔ جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ساتھ ہی ٹرینوں کا آپریشن معمول پر آیا۔

