دہلی اولمپک گیمس ہاکی: شیام لال کالج نے مردوں کا ٹائٹل جیتا

تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 فروری : شیام لال کالج نے دہلی اولمپک گیمس 2024 کے ہاکی ایونٹ میں منگل کو سڈن ڈیتھ میں جامعہ یونیورسٹی کو 4-5 سے شکست دے کر مردوں کا خطاب جیتا۔مقررہ وقت تک میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ شیام لال کالج کے لیے مقررہ وقت میں روی نے گول کیا جبکہ جامعہ کے لیے پون نے گول کیا۔جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا، یہاں بھی اسکور 3-3 سے برابر رہا۔ اس کے بعد سڈن ڈیتھ میں شیام لال کالج جیت گیا۔خواتین کے زمرے کے فائنل میں یونائیٹڈ کلب نے شیاما پرساد مکھرجی کالج کو 1-10 سے شکست دی۔ یونائیٹڈ کلب کی جانب سے شبھم اور مسکان نے تین تین گول کیے جبکہ دیویا نے دو، سونو اور انجلی نے ایک ایک گول کیا۔ شیاما پرساد مکھرجی کالج کے لیے واحد گول کومل نے کیا۔مینز کیٹیگری کے پہلے ہارڈ لائن میچ میں فیتھ کلب نے جی ایس ایجوکیشن اسپورٹس اکیڈمی کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیتھ کلب کے لیے بھرت نے دو، روہت اور سمیت نے ایک ایک گول کیا جبکہ جی ایس اسپورٹس اکیڈمی کے لیے کیشو اور ساحل نے ایک ایک گول کیا۔خواتین کی کیٹیگری کے ہارڈ لائن میچ میں جی ایس ایجوکیشن اسپورٹس اکیڈمی نے جھلمل ہاکی سینٹر کو 0-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جی ایس اسپورٹس اکیڈمی کے لیے کسم، انجلی، کمکم اور ودھی نے ایک ایک گول کیا۔دہلی اولمپک گیمس 2024 مردوں اور خواتین کے زمرے میں ہاکی ٹورنامنٹ دہلی ہاکی، دہلی اولمپک ایسوسی ایشن اور شیام لال کالج کے اشتراک سے شیام لال کالج میں منعقد ہوا۔