راج پور کے قریب ڈمپر کی زد سے موٹر سائیکل سوار کی موت،ایک ہوا زخمی

تاثیر،۲۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع راج پور تھانہ چوک کے قریب ڈمپر کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہو گئی اور اسی پر سوار دوسرے شخص کا علاج صدر اسپتال سہسرام میں چل رہا ہے، دونوں نوجوان چچا زاد بھائی ہیں جن میں سے ایک کی جان چلی گئی، جسکی موت ہوئی وہ راج پور کا مونو کمار ہے ۔ پولس موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا ۔ راج پور تھانہ انچارج ششی بھوشن نے بتایا کہ واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے کچھ دیر کے لئے سڑک جام کر دیا تھا تاہم انتظامیہ، پولس اور سماجی کارکنوں کے سمجھانے کے بعد سڑک جام کو ختم کرایا ۔ لوگوں بتایا کہ متذکرہ نوجوان شادیوں میں لائٹنگ کا کام کرتا تھا اور رات گئے واپس آتے ہوئے حادثہ پیش آیا ۔ تھانہ صدر نے بتایا کہ پولس نے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا ہے ۔