راہل گاندھی نے نیائے یاترا کے دوران کوئلہ مزدوروں کے درد کو شیئر کیا

تاثیر،۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رام گڑھ، 05 فروری : راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران گزشتہ دو دنوں سے کوئلانچل سے گزر رہے ہیں۔ پیر کو رام گڑھ سے رانچی جاتے ہوئے راہل گاندھی نے چٹوپالو گھاٹی میں کوئلہ لے جانے والے کارکنوں کو دیکھ کر اپنے قافلے کو روک لیا۔اس دوران انہوں نے کوئلہ مزدوروں کا درد سنا اور ان سے ان کی حالت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ راہل گاندھی نے کوئلے سے لدی سائیکل کو کچھ فاصلے تک لے جانے میں بھی ان کی مدد کی۔ نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی نے اتوار کی شام گولا ڈی وی سی چوک میں کارکنوں کے درد پر بات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو روزگار کے راستے سے ہٹا دیا ہے۔ ملک کے تمام وسائل نجی صنعت کاروں کے حوالے کر کے مزدوروں کو ٹھیکے پر بحال کیا جا رہا ہے۔ وہ اس نظام کے خلاف مسلسل احتجاج بھی کر رہے ہیں۔