راہل گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لگی بھیڑ

تاثیر،۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گولا:. :- بھارت جوڑو نیاے یاترا پر نکلے راہل گاندھی کا ڈی وی سی چوک گولہ ضلع رامگڑھ میں پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دوپہر سے ہی یہاں لوگوں کا ہجوم تھا۔ راہل گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ کافی پرجوش نظر آئے۔ جیسے ہی راہل گاندھی شام پانچ بجے بوکارو سے سڑک کے ذریعے ڈی وی سی چوک پہنچے۔ یہاں کارکنوں کے ساتھ عام لوگوں نے ہاتھ ہلا کر ان کا استقبال کیا۔ جواب میں راہل نے بھی کئی عام لوگوں سے ہاتھ ملایا۔ آدیواسی لڑکیوں نے ماتھے پر برتن رکھ کر راہل کا استقبال کیا۔ گولا کے کسانوں نے انہیں اکیس قسم کی سبزیاں پیش کیں۔ راہل گاندھی نے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے بعد لوگوں سے خطاب بھی کیا۔ ورکنگ صدر شہزادہ انور اور سابق وزیر یوگیندر ساؤ کو راہل گاندھی کی گاڑی میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔ بھارت جوڑو نیاے یاترا کے استقبال میں کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل اے یوگیندر ساہو، ممتا دیوی، ریاستی کارگزار صدر شہزادہ انور، رام گڑھ ضلع کے ضلع صدر منا پاسوان، ضلع نائب صدر مکھیاذاکر اختر، جناردن پاٹھک، رام ونے مہاتو، مکیش یادو۔ ، ضلع اقلیتی سیل۔نائب صدر محمد یاسین، بلاک صدر سنتوش سونی، ڈویژنل صدر غلام سرور، کالیشور بیدیا، لکھیشور مہتو، محمد اقبال، دلیپ کرملی، گیانی منڈا، کوثر رضا، عطاء اللہ، اجیت کرمالی، محمد احتشام الدین، شاہد اختر، پردیپ مہتو، سریش رویداس، انیتا کماری، کویتا دیوی، گولا بلاک کے مختلف دیہی علاقوں سے انڈین کانگریس پارٹی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، این ایس یو آئی کے سینکڑوں نمائندے اور کارکنان موجود تھے۔اس درمیان بیٹول پنچایت مکھیااور گانگریس کے ضلع نائب صدر ذاکراخترنے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ راہل گاندھی کاپرجوش استقبال کیااور کہاکہ محترم راہل گاندھی کی نیاے یاتراسے جہاں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے وہیں ملک کی عوام مایوسی سے نکل کر نئ امیدوں سے ہمکنارہورہی ہے۔