تاثیر،۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ :- (مشتاق احمد صدیقی ) گزشتہ کل 52ویں بٹالین سشستر سیما بل ارریہ کے وسیع وعریض کیمپس میں 3 روزہ بین کمیونٹی کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح مہمان خصوصی مسٹر مہیندر پرتاپ، کمانڈنٹ، 52ویں بٹالین SSB ارریہ نے شمع روشن کرکےکیا۔ جس کا آغاز 100 میٹر ریس سے کیا گیا، واضح رہےکہ اس مقابلے میں تمام بیرونی سرحدی چوکیوں اور ہیڈ کوارٹرز میں تعینات فورس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جس میں 100 میٹر ریس، 03 کلو میٹر ریس، والی بال میچ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں، کھیلوں کے مقابلے چار مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، سب سے پہلےلیگ میچیز، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کے میچیز ہوں گے، جس میں والی بال کا فائنل سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیموں کے درمیان 09/02/2024 کو SSB ہیڈ کوارٹر میں کھیلا جائے گا۔ اس موقع پراپنے خطاب میں SSB 52 بٹالین کے کمانڈنٹ شری مہیندر پرساد سنگھ کمانڈنٹ نے موجود کھلاڑیوں اور فورس کے جوانوں کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے پیش نظر انہوں نے سپاہیوں کو ان کی صحت اور تناؤ کے پیش نظر کھیلوں کے بارے میں بیداری بڑھانے کی ترغیب دی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران فوجیوں کو کھیل کھیلنے کا موقع بہت کم ملتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے فوجی کم ہی قومی سطح پر پہنچ پاتے ہیں، اس سلسلے میں ہر ماہ اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تاکہ فوجیوں میں کھیلوں کے بارے میں بیداری بڑھے اور آنے والے وقت میں فوجی قومی سطح پر پہنچ کر فورس، ضلع اور ریاست کا نام روشن کریں۔ نیز آخری مرحلے میں آپ نے شرکاء کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمانڈنٹ شری پی این سنگھ، ڈپٹی کمانڈنٹ شری ادے کمار، ڈپٹی کمانڈنٹ شری آنند پرکاش یادو، ڈپٹی کمانڈنٹ شری جوشی ساگر پردیپ اور فورس کے سینکڑوں اہلکار موجود تھے۔