تاثیر،۱۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سرسوتی پُوجا کے دوران بلاک حلقہ میں چوکسی کو لیکر پولیس کی پینی نظر رہے گی پوجا کے لئے پوجا سمیتی کو لائسنس لینا ہو گا بغیر اجازت پوجا منعقد کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی طے شدہ روٹ سے ہی مورتی بھسان جلوس نکالا جائیگا ڈی جے و فحش گانوں پر روک رہے گا یہ باتیں سنیچر کو سنگھواڑہ تھانہ احاطے پر منعقدہ شانتی سمیتی کی میٹینگ کے دوران تھانہ صدر منوج کمار نے کہی میٹینگ کے دوران تھانہ صدر نے کہا کے سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے پُوجا میں سبھی لوگوں کے تعاون سے اختتام کرائیں موقع پر نائب پرموکھ ساجد مظفر ببلو چیف کونسلر سنیل بھارتی ،پریم بھگت ، مکھیا یونین کے صدر احمد علی تمنے مکھیا رمیش بھگت ، شیوشنکر ساہ ، ستار خان ، سرپنچ نمائندہ اکھلیش یادو ، امول یادو ،سرپنچ ونود جھا ، محمد عابد ، لال بابو یادو ، سریندر رام ، نے کہا کے حساس مقامات پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے حکومتی ہدایت پر عمل کر امن و امان کی اپیل کی گئی تھانہ صدر نے کہا کہ بھرواڑہ بھپورہ حیات پور اغیاث پور سمیت دیگر گاؤں میں الگ الگ تاریخ کو امن کمیٹی کی خصوصی میٹنگ بلائی گئی ہے

