سرکاری اسکولوں کے اوقات صرف 10 سے 4 بجے تک رہیں گے، ایوان میں وزیر اعلیٰ نے کہا۔ کے کے پاٹھک سے بات کرونگا

تاثیر،۲۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 20 فروری: اسکولوں میں اوقات کو لے کر کے کے پاٹھک کے حکم پر آج اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ آ ر جے ڈی ، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان نے ویل میں پہنچ کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اراکین میں ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیر اعلی نتیش کمار نے ایوان میں اراکین کو یقین دلایا کہ اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی۔ انہوں نے کے کے پاٹھک کے فیصلے کو غلط سمجھا۔آر جے ڈی ارکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے آپ لوگ ہمارے ساتھ تھے ، لیکن آپ لوگوں نے کبھی کچھ نہیں کہا۔ اگر آپ لوگ پہلے کہہ دیتے تو اس وقت بدل دیا جاتا۔ جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایوان میں کھڑے ہو کر تقریر کر رہے تھے ، اسمبلی میں وقفہ سوالات جاری تھا اور وزیر تعلیم وجے کمار چودھری کنریکٹ اساتذہ کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
آر جے ڈی کے للت یادو نے ملازم خواتین ٹیچروں کے لیے بچوں کی دیکھ بھال کی چھٹی پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ اپوزیشن ایم ایل اے نے کنریکٹ اساتذہ کی چھٹیوں ، قابلیت ٹیسٹ اور اسکول کے اوقات میں تبدیلی کے معاملے پر ہنگامہ کیا۔ وجے چودھری کے جواب کے بعد وزیر اعلیٰ نے مداخلت کی اور اراکین کو یقین دلایا کہ اب اسکول کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔
و اضح ہو کہ گزشتہ ماہ ہی کے کے پاٹھک نے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی تھی۔ انہوں نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اسکول میں رہنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے خلاف ریاست بھر کے اساتذہ نے احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد اپوزیشن لیڈروں نے بھی منگل کے روزاسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا۔ ا?ر جے ڈی لیڈروں کے ہنگامے کے دوران نتیش کمار نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا ، اگر ابھی وقت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے تو ہم اس معاملے پر کے کے پاٹھک سے بات کریں گے۔