سر سید احد خان نیشنل اسکول نے اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا.

تاثیر،۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گارولیا 05/ فروری (تاثیر بیورو) سر سید احمد نیشنل اسکول کے طالب علموں کے لئے سالانہ اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباء وطالبات نے جوش و خروش کے ساتھ سالانہ اسپورٹس مقابلے میں حصہ لیا۔
اسکول کے پرنسپل محمد شمشیر نے قومی پرچم ترنگا گانے کے بعد سالانہ اسپورٹس ڈے کا آغاز کیا گیا۔ اس میں سر سید احمد نیشنل اسکول کے بچوں نے دوڑ، پوٹیٹو، اسپون اور مختلف اقسام کی دوڑ میں حصہ لیا۔
سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر ڈاکٹر افضل عاقل نے کہا کہ اسکول تو بہت سارے یہاں ہیں،  مگر تعلیمی میعار میں سب سے بہتر سرسید احمد نیشنل اسکول ہے۔ انہوں نے کہا کہ  گارجین کو چاہئے کہ اپنے بچّوں کو اس میں داخلہ بھی کرائیں اور جس طرح ممکن ہوسکے اسکول ہذا کی امداد بھی کریں۔ جبکہ ایڈوکیٹ نوشاد عالم نے تعلیم اور اسکول پر مزید روشنی ڈالی۔
آفتاب احمد علیگ نے کہا کہ تعلیم اور سپورٹس کے ذریعہ ہی ہمارے اندر قوت، شعور اور بیداری پیدا ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ سر سید خان کا خواب کو پورا کرنا ہی اس اسکول کا اصل مقصد ہے جہاں تک ممکن ہوگا طلباء کو تعلیمی سہولت دی جائے گی۔ ماسٹر علی حسین صدیقی نے صدارتی خطبہ میں پرنسپل محمد شمشیر کی ایک بات کی تائید کی کہ وہ کبھی ہار نہیں مانتے اور انکے طلباء کو بھی چاہیے کہ کبھی ہار نہ مانے اس موقع پرویز اقبال، ببلو بُک ہاؤس کے علاو سماجی و ادبی شخصیات بھی موجود تھے۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو صفا انگلش اسکول کی جانب سے اسناد سے نوازا گیا۔ مختلف مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے بچوں کو تحائف ، میڈل اور سرٹیفکیٹس سے سرفراز کیا گیا۔ تمام استانیاں گارجین جو سپورٹس میں حصہ لیے اور کامیاب ہوئے اُن کو انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں سر سید احمد خان نیشنل اسکول کے استانیاں اور صفدر امام صلاح الدین ،شیخ کھوکن اور ماسٹر محمد یوسف پیش پیش رہے۔