تاثیر،۱۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ( منہاج عالم) صفالی یوبا کلب سرائے میں سابق وزیراعلی کرپوری ٹھاکر اور ڈاکٹر ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن اعزاز سے نوازے جانے پر اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا . پروگرام کا افتتاح مونگیر یونیورسٹی شعبہ پی پی جی اردو کے صدر نے کیا. انہوں نے کہا کہ کر پوری ٹھاکر نے عوام کی بھلائی کے لیے بہتر کام کیا اور انہوں نے اپنی زندگی میں حب الوطنی اور اخوت کا پیغام دیا انہوں نے اسے اپنی زندگی میں اتار کر دکھایا . انہوں نے سماج کو آئینہ دکھایا اور انقلاب کیوجہ سے سماج میں ایک بڑی تبدیلی آئ اس کے بہتر خدمات کے اعتراف میں مرکزی حکومت نے انہیں بھارت رتن اعزاز سے نوازا . وہیں ڈاکٹر شاہد جمال نے ڈاکٹر ایس سوامی ناتھن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خردنی ایشیاء پیداوار کو بڑھانے کے لیے کتنی بڑی پہل کی ہے آج انکے محنت کا نتیجہ ہے کہ اتنی بڑی ابادی کو گیہوں اور دھان مل رہا ہے اور کوئی بھوکا نہیں سو رہا ہے . اس موقع پر سفالی یوبا کلب کے صدر اور جے پی یونیورسٹی چھپرا کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ ڈاکٹر ایس سوامی ناتھن ہریت کرانتی کے بانی تھے . انہوں نے دیش کی ترقی اور کسانوں کے فلاح بہبود اور ترقی کے لئے کڑی محنت کی . ہرت کرانتی ان کی کوششوں اور مضبوط اور مستحکم حلف کا نتیجہ ہے کہ اج ملک میں ایگریکلچر حلقہ میں انقلابی ترقی ہوئی ہے . ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن نے کسانوں اور ملک کی مدد کی . اس موقع پر گل افشاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہم لوگوں کو دونوں عظیم ہستیوں کی حصول یابی سے سبق لیکر اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشش کرنی چاہیے تبھی ہم کامیاب ہوں گے اور دیس اور سماج کو مستحکم ترقی یافتہ بنا سکیں گے . اس موقع پر سجاد عالم نے بھی خطاب کیا . اس موقع پر تسنیم کوثر معین امتیاز علی خوشی پروین ترنم خاتون سکینہ خاتون سمیت کئی ممبر موجود تھے .

