سلمان خان دبنگ اسپن آف کے لیے ‘ جوان’ کے ڈائریکٹر ایٹلی سے ملے

تاثیر،۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ہٹ فلم ‘جوان’ کے ہدایت کار ایٹلی سے ممبئی میں ان کی گلیکسی اپارٹمنٹ رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ان کی ملاقات کا مقصد ‘دبنگ’ فرنچائزی کے ممکنہ اسپن آف کے حوالے سے تھا۔ سلمان خان، ایٹلی اور ارباز خان کے درمیان ملاقات دبنگ کے مشہور کردار چلبل پانڈے کو اسپن آف میں واپس لانے کے خیال پر مرکوز تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ ایٹلی فلم لکھیں گے لیکن ہدایت کاری نہیں کریں گے۔