تاثیر،۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 6 فروری :نتیش حکومت میں وزیرسنتوش کمار سمن نے آج محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ محکمہ کے افسران نے گلدستے سے ان کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں جو محکمہ ملا ہے، ہم اس میں بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس سوال پر سنتوش سمن نے کہا کہ اگر وہ محکمہ سے مطمئن نہیں ہوتے تو آج چارج کیسے لیتے؟ وزیر نے کہا کہ مجھے جو محکمہ ملا ہے، میں اس سے پوری طرح مطمئن ہوں۔ کہیں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جو لوگ اس بارے میں کچھ کہہ رہے ہیں، وہ سراسر غلط ہیں۔ ہم وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس سوال پر وزیر نے کہا کہ میں نے کل بھی کہا تھا کہ ہمیں بار بار درج فہرست ذات و قبائل کا محکمہ دیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔ جہاں تک ان کی (مانجھی) کی ناراضگی کا تعلق ہے، جا کر ان سے اس کے بارے میں پوچھیں۔
اپوزیشن کے اس دعوے پر کہ نتیش کمار کو فلور ٹیسٹ کے دوران ‘ کھیلا ‘ ہوگا، سنتوش سمن نے کہا کہ ہمارے تمام 128 ایم ایل اے متحد ہیں… حکومت کو کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ بہار میں اب کوئی کھیل نہیں ہوگا۔ این ڈی اے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
سنتوش کمار سمن نے کہا کہ ہمیں جو قلمدان ملا ہے، اس سے ہم مطمئن ہیں۔ اگر میں ناراض ہوتا تو چارج کیوں لیتے؟ جہاں تک والد کی ناراضگی کا تعلق ہے، اس پر ان سے سوال کریں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ ہمیں بار بار ایک ہی وزارت ملتی ہے۔ ہم نے یقینی طور پر اس کے بارے میں سوالات اٹھائے تھے۔
دراصل جیتن رام مانجھی چاہتے ہیں کہ ’ہم‘ پارٹی کوٹے سے ایک اور ایم ایل اے کو وزیر بنایا جائے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب ایک آزاد ایم ایل اے کو وزیر بنایا جا سکتا ہے تو پھر ہمیں صرف ایک ہی کابینہ وزارت کیوں ملے؟ ہمارے پاس 4 ایم ایل اے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم سرپرست کا کہنا ہے کہ پہلے مجھے اور اب میرے بیٹے کو بار بار درج فہرست ذات و قبائل کی وزارت کیوں ملی؟ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اہم وزارت بھی ملنی چاہئیں۔