تاثیر،۱۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام آر پی ایف کے سینئر آفیسر اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کے سینئر کمانڈنٹ مسٹر جتن بی راج کی ہدایات کے مطابق انسپکٹر انچارج سہسرام مسٹر سنجیو کمار کی قیادت میں ہنر مند سپاہیوں کی ایک ٹیم نے سہسرام شہر میں غیر قانونی ٹکٹ دلالوں کے خلاف چھاپہ ماری کی جسمیں سہسرام شہر میں واقع امرا تالاب علاقہ سے دو ٹکٹ دلالوں کو گرفتار کیا گیا ہے جسمیں راوی سائبر آن لائن امرا تالاب شاپ کے آپریٹر پرکاش کمار ولد ستندر کمار ساہ ساکن امرا تالاب وارڈ نمبر 44 تھانہ مفصل سہسرام ضلع روہتاس بہار اور ابھئے سائبر کیفے امرا تالاب شاپ آپریٹر مہیش کمار ولد دنیش چودھری ساکنہ عمری بڑہیہ باغ وارڈ نمبر 46 پولس اسٹیشن مفصل سہسرام ضلع روہتاس بہار کو غیر قانونی ٹکٹ دلالی اور غیر قانونی ریلوے ای ٹکٹوں کے کاروبار میں ملوث پائے جانے کے بعد کئی سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا جسکی مالیت تخمینہ 26778 روپئے ہے، اسکے پاس سے ٹکٹ کی دلالی میں استعمال ہونے والے تکنیکی آلات جیسے موبائل، لیپ ٹاپ، مانیٹر اور ڈیسک ٹاپ ضبط کر لئے گئے ہیں ۔ گرفتار دونوں ملزمان کو ریلوے کی معزز عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔