تاثیر،۱۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے بھرواڑہ واقع ایک مندر پر شادی کے لئے پہنچے نابالغ جوڑوں کو پکڑ کر اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا سنیچر کو ہوئے اس واقعہ کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے موقع پر پہنچے سنگھواڑہ تھانہ صدر منوج کمار نے دونوں کو سمجھا بجھا کر اپنے اپنے گھر بھیج دیا بتایا گیا ہے کہ نابالغ لڑکی اور لڑکا جیسے ہی بھرواڑہ واقع ایک مندر پر پہنچے اس کے ہاتھ میں پھولوں کا مالا و دیگر سامان دیکھ کر لوگ سمجھ گئے کی جوڑا شادی کرنے کے لئے آئے ہیں اطلا ملتے ہی کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن کے کماری ارچنا موقع پر پہنچ گئی چائلڈ ہیلپ لائن کے ضلع کوآرڈینیٹر محمد شو بان بھی اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ گئے سنگھواڑہ تھانہ صدر منوج کمار کے جانب سے دونوں کو سمجھا بجھا کر معاملے کو حل کر دیا گیا لڑکا لڑکی کے پنچایت کے سرپنچ اور دیگر پنچایت کے عوامی نمائندوں کو بلایا گیا لڑکی و لڑکا کے والد والدہ بھی موقع پر پہنچ گئے سرپنچ کی دیکھ ریکھ میں لڑکا کے والد والدہ نے کم عمری شادی نہیں کرنے کے متعلق کاغذات پر دستخط کیے اس کے بعد پانچ وارڈ ممبران وہ لڑکا لڑکی کے والد والدہ دونوں کو لے کر اپنے اپنے گھر چلے گئے چائلڈ لائن کے افیسر منوہر کمار جھا کی دیکھ ریکھ میں سرپنچ و پنچایت کے عوامی نمائندہ نے کم عمری شادی سے پاک کاغذات بھر کر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور کم عمری شادی کو سماج سے ہٹاؤ کا عہد لیا

