ضلع انتظامیہ جموں نے کھور میں غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کیا

تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 29 فروری : ضلع انتظامیہ جموں نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تحصیل کھور کے گاؤں مرچنگی میں ایک غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ بینکویٹ ہال کو منہدم کردیا۔ حکام نے بتایا کہ مالک کو غلط طریقے سے سرکاری زمین کا قبضہ دے دیا گیا تھا۔
بینکوئٹ ہال مطلوب عمارت کی مناسب اجازتوں اور زمین کے استعمال کی اجازت کی تبدیلی کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا اور تعمیر میں ضابطوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ انتظامیہ کی طرف سے محتاط حد بندی کے بعد مالک کو بعد میں اس زمین کا قبضہ دے دیا گیا جس کے نام پر یہ زمین اندراج تھی۔ اس فراڈ لین دین اور زمین کے قبضے کی منتقلی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ جموں سچن کمار ویشیا نے غیر قانونی تجاوزات و دیگر تمام خلاف ورزیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا حکم دیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ انہدامی مہم ایس ڈی ایم کھور ستیش شرما اور تحصیلدار کھور مونیکا شرما کی موجودگی میں چلائی گئی۔