تاثیر،۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور(منہاج عالم) ضلع کلکٹر ڈاکٹر نول کشور چودھری نے شیام سندر ودیہ نکیتن اسکول میں چل رہے بہار انٹر میڈیٹ امتحان 2024 کا معائنہ کیا .معائنہ کے دوران ضلع کلکٹر نے امتحان مرکز کے کمرے میں گئے اور چل رہے امتحان کو دیکھا .اس دوران انہوں نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ شمیم احمد سے جانکاری لی اور ہدایت بھی دئے .معائنہ کے داران سینئر ایس پی آنند کمار موجود تھے .انٹر میڈیٹ امتحان 2024 کا انعقاد 12فروری تک کیا جائے گا صرف 4 اور 11 فروری کو چھوڑ کر .ضلع کلٹر نے معائنہ دوران پایا کہ شیام سندر ودیہ نیکتن اسکول میں چل رہے امتحان پر سکون ماحول میں چل رہا ہے. امتحان دو سفٹ میں چل رہا ہے پہلا شفٹ 9 بجکر 30 منٹ سے 12 بجکر 45 منٹ تک اور دوسرا شفٹ 2 بجے سے 5 بجکر 15 منٹ تک لیا جارہا ہے .بھاگلپور صدر سب ڈیویزن میں کل 38 نوگھچیا میں 6 اور کہلگاٶں میں 6 امتحان مرکز بنائے گئے ہیں .امتحان کو لیکر 50 اسٹیٹک مجسٹریٹ 15 گشتی دل اور 10 اڑن دستہ دل اور بڑی تعداد میں پولیس آفیسران اور جوان کی تیعناتی کی گئ ہے.