تاثیر،۱۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 11 فروری : بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی کی حالت بدستور مستحکم ہے۔ ان کی صحت میں بہتری کی خبر ہے۔ ہفتہ کی صبح سینے میں درد کے بعد کولکاتہا کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اتوار کو ہسپتال کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اداکار کے سینے میں درد ختم ہو گیا ہے۔اداکار کے قریبی لوگوں کے مطابق کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ متھن چکرورتی کی حالت مستحکم ہے۔ متھن نے طبی معائنے کے لیے بنائی گئی ٹیم کے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق ایم آر آئی میں اسکیمک سیریرو ویسکولر بلاکیج کی علامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کا سادہ لفظوں میں مطلب ہے کہ تھومبس یا خون کے جمنے سے دماغ کی طرف جانے والی شریان کا بند ہونا۔ ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم میں ایرو میڈیسن کے ماہرین، امراض قلب اور معدے کے ماہرین شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار ہلکی خوراک لے رہے ہیں۔ اس سے قبل متھن کے بیٹے میموہ چکرورتی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے والد کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متھن کولکاتا میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے، جب ہفتہ کی صبح تقریباً 9.30 بجے انہیں بے چینی کی شکایت شروع ہوئی، جس کے بعد انہیں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔