مظفر نگر میں دو فریق کے درمیان خونریز تصادم، تین افراد ہلاک

تاثیر،۲۸فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر نگر، 28 فروری :مظفر نگر کے رتن پور تھانہ علاقہ کے پھولت گاؤں میں درج فہرست ذات کے دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ منگل کو دیر رات دو لوگوں کی موت کے بعد بدھ کو ایک تیسرے شخص کی بھی اسپتال میں موت ہوئی۔ پولیس نے تہرے قتل کیس میں دونوں فریق کے دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پھولت گاؤں میں، انکت کا بیٹا راجو اور پڑوسی ہری موہن کی بیٹی میناکشی تقریباً دس ماہ قبل گاؤں سے فرار ہو گئے تھے اور عدالت میں شادی کر لی تھی۔ اس وقت دونوں میرٹھ میں رہ رہے تھے۔ اس کے بعد دونوں گرپوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ تھانے میں شکایت بھی دی گئی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ اس کے بعد بھی ہری موہن کی طرف کے لوگوں نے انکت کو گاؤں نہ آنے کی تنبیہ کی تھی۔ منگل کو انکت منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے گاو?ں ا?یا تھا۔ دیر رات ہری موہن کے لوگوں نے انکت کو گاؤں میں دیکھا۔ اس پر ہری موہن اور ان کے دونوں بیٹوں روہت اور راہول نے انکت کو گھیر لیا۔ اس کے بعد انکت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس کے بعد راجو کے لوگوں نے تینوں باپ بیٹوں کو گولیوں سے مار دیا۔ جس میں سے روہت کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جب کہ ہری موہن اور راہول کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے دونوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ مرکز ریفر کر دیا گیا۔ زخمی راہول کی بھی بدھ کو موت ہو گئی۔