تاثیر،۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی :4فروری بروز اتوار کو کتب خانہ انجمن ترقی اردو منگل تالاب پٹنہ سیٹی کے میدان پر 10کرکٹ میچ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا ۔ جس میں باغ مالو خاں XIIاور صدر گلی XIIکے درمیا ن پہلے کھیلتے ہوئے باغ مالوخاں نے مقررہ 12اووروں میں 104رن بنائے جواب میں صدر گلی XIIمحض 73رن پر آل آئوٹ ہوگئی ۔ کرشن کو بہتر کارکردگی کیلئے مین آف دی میچ چنا گیااور مین آف دی ٹورنامنٹ محمد آفریدی کو چنا گیا ۔ اس فائنل میچ کیلئے مہمان خصوصی کتب خانہ کے صدرڈااکر غلام صابر صاحب نے فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا اور دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو انجمن محمد یہ بہار رجسٹرڈ کے جنرل سکریٹری ارشاد احمد اور محمد صابر علی ترجمان پٹنہ مہانگر راجد نے اپنے ہاتھوں سے دیا ۔ اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد رنکو ، محمد راجہ ، محمد دلشاد وغیرہ تھے۔