تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 29 فروری: منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
منی پور پولیس نے آج کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پہاڑی اور وادی کے اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی کارروائیاںکیں اور علاقے پر غلبہ حاصل کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک بندوق ڈبل بیرل، 17 گن ڈبل بیرل کے گولہ بارود ، تین بوفینگ آر/ایسچارجر کے ساتھ ، ایک آر/ایس ورٹیکس اسٹینڈرڈ، دو بم، ایک بم 81 ایم ایم مورٹار، دو 36 نمبر کے دستی بم، چار ٹیئر اسموک گرینیڈ، ایک ٹیئرچلی گرینیڈ ، دو ٹیئر اسموک شیل (شافٹ نوز)، دو ٹیئر ا سموک شیل (سی ایس)، چار منی فلیئر کارتوس (سرخ)، 10 انساس کے خالی راونڈز اور 10 انساس رائفل کارتوس (خالی ڈبے ) تھوبل ضلع سے برآمد کئے گئے ہیں ۔
اس کے ساتھ ہی ایک .303 رائفل میگزین کے ساتھ اور دو لائیو آر ڈی، ایک 9 ایم ایم پستول میگزین کے ساتھ اور دو لائیو آر ڈی، دو 12 بور ایس بی بی ایل رائفل اور امپرووائزڈ مورٹار (دیسی ساختہ پمپی) چورا چاند پور ضلع کے سنگنگاٹ پی ایس کے تحت بونگبل گاوں کے جنگلاتی علاقے سے برآمد کیا گیا۔
ان کے علاوہ ایک اے کے رائفل، چھ ایس بی بی ایل گن ، چار دیسی ساختہ ہیوی مورٹار (پمپی گن)، ایک اے کے 47 میگزین، تین امپرووائزڈمورٹار گولہ بارود، ایک چینی دستی بم، چھ 7.62 ایم ایم گولیاں، دو 12 بور کی گولیاں اور دو ریڈیو سیٹ چوراچاند پور ضلع کے سنگائی کوٹ پی ایس کے تحت واکھو گاوں سے برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے ریاست بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

