منی پور پولیس نے 231 لوگوں کو حراست میں لیا

تاثیر،۲۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 27 فروری : منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ مہم کے دوران 231 افراد کو انڈین جوڈیشل کوڈ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیا کے ساتھقومی شاہراہ نمبر 37 پر 238 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 142 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔