تاثیر،۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 02 فروری:منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود مسلسل برآمد ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں منی پور پولیس اور آسام رائفلز کی طرف سے کی گئی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ منی پور پولیس کی طرف سے آج دی گئی معلومات کے مطابق، پہاڑی اور وادی اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی مہم اور علاقے کا معائنہ کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ضلع کانگ پوکپی سے ایک 7.62 ایم ایم اے کے 56 رائفل بمعہ میگزین، دو 12 انچ سنگل بور بیرل رائفلز اور دس 7.62 ایم ایم لائیو راؤنڈ برآمد ہوئے۔
سیکورٹی فورسز وادی اور ہندوستان-میانمار سرحد پر واقع مختلف اضلاع میں شدید چھاپے مار رہی ہیں۔ منی پور میں ہتھیاروں کا مسلسل ذخیرہ ملنا سیکورٹی فورسز کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ منی پور کے ہر گھر میں ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ سیکورٹی فورسز مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں، پھر بھی تشدد رک نہیں رہا ہے۔