میر ے خاندان کے با رے میں کوئی کچھ بولے گا تو اسے بخشیں گے نہیں : چیتن آنند

تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 13 فروری:پیرکے روز بہار اسمبلی کے دوران آ ر جے ڈی کے تین ایم ایل اے نے تیجسوی یادو کا ‘ گیم ‘ خراب کر دیا۔ انہوں نے نہ صرف کراس ووٹ دیا بلکہ حکمراں جماعت کا ساتھ دیا۔ جس کے بعد راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر چیتن آنند ، نیلم دیوی اور پرہلاد یادو پر ان کی ‘ خیانت ‘ کے لیے مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ جبکہ شیوہر کے ایم ایل اے چیتن ا?نند رخ بدلنے کے سوال کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں میری اور میرے خاندان کی توہین کی جا رہی تھی۔ایم ایل اے چیتن آنند نے کہا کہ آر جے ڈی کے چھوٹے لیڈروں نے میرے ساتھ بدسلوکی کی ، مجھے تیجسوی کی رہائش گاہ پر زبردستی روکا گیا۔ میری توہین کی گئی۔ اس کے بعد بھی ہم ان کے ساتھ تھے۔ جہاں تک تیجسوی یادو کے 10 تاریخ کو رہائش گاہ پر رہنے کا تعلق ہے، اصل میں الجھن تھی۔ میں نے کہا مجھے گھر جانے دیں لیکن مجھے روک دیا گیا۔ اتنے دنوں سے سب نے دیکھا کہ میرے گھر والوں کے بارے میں کس قدر گالیاں دی جارہی ہیں ، ایسے میں مجھے فیصلہ لینا ہی تھا۔