میونسپل کارپریشن کے کوڑا ڈمپنگ یارڈ کا سنگ بنیاد میئر ڈپٹی, میئر اور میونسپل کمشنر نے رکھا

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم) میونسپل کارپوریشن بھاگلپور کے کوڑا ڈمپنگ یارڈ  جگدیشپور بلاک واقع  کنکیتھی میں 1 کروڑ 5 لاکھ  73  ہزار کی لاگت سے بن رہے چہار دیواری کے ساتھ گارڈ روم کا باقائدہ سنگ بنیاد رکھا گیا . سنگ بنیاد میئر ڈاکٹر بسندھرا لال ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن اور میونسپل کمشنر نتین کمار سنھگ کے ہاتھوں کیا گیا . میئر نے کہا کہ اس کوڑا ڈمپنگ یارڈ میں شہر کے کوڑے کچڑے کو یہاں لایا جائے گا اس کےلئےکا م چل رہا ہے تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں سہولیت مل سکے .