تاثیر،۱۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سڈنی،12فروری :آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے ٹی 20 میں 5 سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔میکس ویل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں55 گیندوں پر 120 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت کے روہت شرما کا 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست د ی ہے۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ پر 207 رنز ہی بناسکی۔

