تاثیر،۱۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے دربھنگہ مظفر پور این ایچ 27 سڑک پر سوبھن چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائک سوار ایک نوجوان کی دردناک موت ہو گئی جبکہ بائک پر سوار دیگر دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے موقع پر پہنچی سمری تھانہ کی پولیس نے دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا ہے مقتول نوجوان کی شناخت سمری پنچایت کے چمن پور ٹولہ کے 18 سالہ رام شوبت پاسوان کی شکل میں کی گئی ہے زخمی دونوں نوجوان بھی اسی گاؤں کے ڈمرہ پاسوان، و وشنو پاسوان بتائے جا رہے ہیں واقعہ پر پہنچے مقتول کے اہل خانہ نے بتایا کہ تینوں نوجوان بائک پر سوار ہو کر منیاری بستی گاؤں میں بہن کے یہاں سے واپس اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے اسی اثناء میں این ایچ پر 27سڑک کے سوبھن چوک پار کر کچھ آگے بڑھتے ہی پیچھے سے نامعلوم گاری نے ٹکر مار دی واقعہ کے بعد ٹکر ماننے والی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی کو لے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا پولیس نے تباہ ایسپلنڈر بائک کو قبضے میں لے کر مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے