نوادہ کے ایم پی چندن سنگھ نے کی جے پی نڈا سے ملاقات

تاثیر،۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نوادہ ، 9 فروری: نوادہ کے ایم پی چندن سنگھ نے جمعہ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر ڈاکٹر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مجھے نوادہ سمیت بہار کی تمام سیٹوں پر این ڈی اے کو کامیاب بنانے کے لیے بہتر کام کرنے کی تجاویز دیں۔
ایم پی نے کہا کہ ہمارے قومی صدر تنظیمی علم سے مالامال ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے بہتر طریقے سے کام کرکے این ڈی اے کو جیت دلانیکا مشورہ دیا ہے۔ ایم پی چندن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقات بہت اچھے طریقے سے ہوئی اور سیٹوں پر موافقت پر غور کرنے سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، جس کی وجہ سے این ڈی اے کی جیت یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی اے بہار کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، جس کے لیے منصوبہ بند طریقے سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں تیسری بار این ڈی اے کی حکومت بنے گی، جو یقینی طور پر ہندوستان کو دنیا میں بہترین مقام دلائے گی۔ ایم پی چندن سنگھ کی جے پی نڈا سے ملاقات کو سیاسی میدان میں کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔