تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تمام اضلاع میں سائبر تحصیل پروجیکٹ کا بھی کیا آغاز،دنیا کی پہلی وکرمادتیہ ویدک گھڑی کا بھی افتتاح کیا
بھوپال، 29 فروری:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی شام مدھیہ پردیش کو 16,961 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا۔ ریموٹ کا بٹن دبا کر انہوں نے ورچوئلی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور بھومی پوجن کرکے انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان میں آبپاشی، بجلی، سڑکیں، ریلوے، پانی کی فراہمی، کوئلہ، صنعت سے متعلق اسکیمیں شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں سائبر تحصیل پروجیکٹ کا بھی ا?غاز کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجین میں قائم وکرمادتیہ ویدک گھڑی کا بھی افتتاح کیا۔
وزیر اعظم راجدھانی بھوپال کے لال پریڈ گراونڈ میں منعقد پروگرام میں دہلی سے ورچوئل ذرائع سے شامل ہوئے۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز ڈنڈوری سڑک حادثے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے مدھیہ پردیش میں وکرم اتسو شروع ہونے والا ہے۔ بابا مہاکال کا شہر کسی زمانے میں پوری دنیا کے لیے وقت کے حساب کتاب کا مرکز تھا۔ اس لیے وکرمادتیہ ویدک گھڑی قائم کی گئی ہے۔ 7000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں سے ایم پی کے لوگوں کی زندگی آسان ہو جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب کی بار 400 پار۔ مودی کی گارنٹی پر عوام کا اعتماد جذباتی کر دینے والا ہے۔ ہمارے لیے حکومت بنانا حتمی مقصد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مدھیہ پردیش کے بھائیوں کی محبت کو سلام کرتا ہوں۔ ماں نرمدا پر بننے والے پروجیکٹوں کا بھومی پوجن ہو چکا ہے، اس سے قبائلی علاقوں اور ا?بپاشی کے شعبے میں مدد ملے گی۔
لال پریڈ گراو?نڈ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا، وزراء کیلاش وجے ورگیہ، تلسی رام سلاوٹ، کرن سنگھ ورما، ریاستی بی جے پی صدر وشنو دت شرما، رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر، رکن اسمبلی رامیشور شرما، میئر مالتی رائے اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ریاستی سطح کا یہ پروگرام ریاست کے تمام 550 اہم مقامات پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ا?پ کی قیادت میں ایک کے بعد ایک ترقی کے قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ ندی جوڑو مہم کے تحت مارچ میں کین بیتوا لنک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جاسکے گا۔ مذہبی سیاحت کو بڑھانے کے لیے مختلف جہتوں کا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے تمام اضلاع میں سائبر تحصیل کا بھی افتتاح کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکرمادتیہ ویدک گھڑی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر 5500 کروڑ روپے سے زیادہ کے اپر نرمدا پروجیکٹ، راگھو پور ملٹی پرپز پروجیکٹ اور بسنیا ملٹی پرپز پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
ساتھ ہی 809 کروڑ روپے کے پارسڈوہ اور اولیا مائیکرو ا?بپاشی پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ ریونیو ایڈمنسٹریشن کو بہتر بنانے کے لیے پوری ریاست میں سائبر تحصیل کا نفاذ کیا گیا۔ اس سسٹم میں رجسٹریشن کے ساتھ نام کی منتقلی بھی ہوگی۔ اس کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ا?پ کو ریونیو ا?فس جانا پڑے گا۔ پروگرام میں وزیر اعظم سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

