تاثیر،۱۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 10 فروری :وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کے روز گاندھی میدان میں منعقدہ ریاستی سطح کے زرعی میکانائزیشن میلے (ایگرو بہار- 2024) کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف اسٹال کا دورہ کیا اور زراعت میں کارا?مد جدید زرعی آ لات کے بارے میں معلومات لیں۔ اس ریاستی سطح کے زرعی میکانائزیشن میلے میں ملک کے بڑے زرعی آ لات بنانے والے اداروں کی طرف سے جدید آلات کی نمائش کی گئی ہے۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے ترقی پسند کسانوں سے ملاقات کی جنہوں نے سرکاری امدادی زرعی آلات خریدے اور ان سے زرعی آلات کے استعمال کے حوالے سے بات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر زراعت وجے کمار سنہا ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار ، چیف سکریٹری عامر سبحانی ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ اور دیگر سینئرافسران موجود تھے۔

