وزیر اعلیٰ نے سنت رویداس کے یوم پیدائش پرپیش کیاخراج عقیدت

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 24 فروری :وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کے روز جے ڈی یو دفتر میں واقع کرپوری آڈیٹوریم میں سنت شرومنی رویداس کے 647 ویں یوم پیدائش تقریبات پر منعقد پروگرام میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے روی داس کی تصویر پرگلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، راجیہ سبھا کے رکن سنجے کمار جھا ، سابق وزیر اور ایم ایل سی اشوک چودھری، سابق وزیر اور ایم ایل اے سنیل کمار اور دیگر ایم ایل اے، ایم ایل سی،عوامی نمائندے اور کارکنان موجود تھے۔