ووٹ کو اپنی طاقت بناکر حقوق کو حاصل کریں

تاثیر،۱۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ:19فروری (تاثیر بیورو)ووٹر بیداری مہم کا عمومی اجلاس جمہوری ملک کے لئے ووٹ ایک بہت بڑی طاقت ہے، ووٹ دینا ہماری شہریت کا مضبوط ثبوت اور ایک معتبر شناختی کارڈ ہے، حب الوطنی کا تقاضہ ہے، قومی علی ودینی فریضہ ہے، شرعی اور دستوری حق ہے،اس لئے ضرورت ہے کہ مسلمان اس حوالے سے اپنے اندر بیداری لائیں ، لوگوں کو بیدار کریں کہ ووٹرلسٹ میں اپنے ناموں کا جلد از جلد اندراج کرائیں۔ میٹنگ میںشرکانے اپنےخطاب کے دوران لوگوں کو اس کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کیا ۔، تا کہ عوام  ووٹ   کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے اپنی طاقت بنا کر اپنے حقوق کو حاصل کریں اور قوم وملت کی حفاظت کر سکیں ۔