تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 23 فروری:بہار کے ویشالی میں مسافروں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ حالانکہ بس میں سوار مسافروں نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی جس کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر ا?گ پر قابو پالیا۔ اس دوران بس مکمل طور پر جل گئی۔ واقعہ حاجی پور کے نیو گنڈک پل کے قریب بتایا جا رہا ہے۔ جس بس میں آگ لگی وہ مسافروں کو لے کر پٹنہ سے گوپال گنج جا رہی تھی۔ جیسے ہی بس حاجی پور سے چھپرہ کی طرف بڑھی، نیو گنڈک پل سے پہلے ہی بس سے دھواں نکلنے لگا۔ جس کے بعد بس ڈرائیور نے بس روک دی اور مسافر کود کر بھاگنے لگے۔ اسی دوران بس میں آگ بھیانک شکل اختیار کر لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے اور بس میں گیس سلنڈر بھی تھا۔ جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔ لیکن بس کے کنڈکٹر نے بتایا کہ بس میں صرف دس افراد تھے جو آگ لگتے ہی بس سے بحفاظت نکل گئے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ بس کس طرح جل رہی ہے۔ حالانکہ زیادہ تر مسافروں نے اپنا سامان نکال لیا تھا۔ اس کے باوجود مسافروں کا چھوٹا سا سامان بھی بس میں ہی رہا۔ بس مکمل طور پر جل گئی۔ بس جلنے کی ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ بس کے ایک سائیڈ میں آگ لگی ہوئی ہے۔ دوسری طرف سے آمدورفت جا ری رہی۔