وی سی نے منعقد کی یونیورسٹی بلڈنگ کمیٹی کی میٹنگ

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
جے پی یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر پرمندر کمار واجپئی نے بلڈنگ کنسٹرکشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں یونیورسٹی کیمپس میں انفراسٹرکچر کو ڈیولپ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں نئے تعمیر ہونے والے امتحانی ہال کے ہینڈ اوور ہونے کے بعد اس میں شعبہ جات کو منتقل کرنے کی بات کہی۔وی سی نے یونیورسٹی کی انتظامی عمارت کی چھت پر نصب سولر سسٹم کی مرمت کرنے کی ہدایت دی۔بلڈنگ کمیٹی نے سوشل سائنس بلاک کے سامنے کار اسٹینڈ اور موٹر سائیکل اسٹینڈ بنانے پر اتفاق کیا۔وہیں لیول کراسنگ کے قریب بیریئر بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ یونیورسٹی کیمپس میں گاڑیوں کی غیر مجاز نقل و حرکت نہ ہو سکے۔اس موقع پر بلڈنگ کمیٹی کے زیر اثر کیمپس ڈیولپمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔یہ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اس موقع پر انجینئر روی کانت سپرنٹنڈنگ انجینئر ڈاکٹر سنیتا کماری سنگھ،سی سی ڈی سی پروفیسر ہریش چندر،رجسٹرار پروفیسر رنجیت کمار،انجینئر پرمود کمار سنگھ وغیرہ موجود تھے۔