پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف انجری کے بعد پی ایس ایل سے باہر

تاثیر،۲۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لاہور ،25فروری :پاکستان میں ان دنوں پی ایس ایل چل رہا ہے ۔جس میں متعدد پاکستانی انٹرنیشنل ٹیم میں کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں گشتہ روزلاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے پاکسان کے تیز گیند باز حارث رؤف انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔ حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ٹیم کے ترجمان کا بتانا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔ثمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔دریں اثنا رؤف کی انجری پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے۔ایک بیان میں حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے لیے یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کا بھی اہم بولر ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی کرکٹ کے لیے انہیں ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے، حارث رؤف کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔