کٹاسا میں پی این بی کسٹمر سروس سینٹر کا افتتاح

تاثیر،۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) مقامی بلاک حلقہ کے پنجاب نیشنل بینک کی منکولی شاخ دیہی علاقوں میں کاروباری اداروں کو معاشی خوشحالی فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش ہے  یہ باتیں برانچ منیجر رضوان قمر نے پیر کو کٹاسہ میں پی این بی کسٹمر سروس سینٹر کی افتتاحی تقریب میں کہیں انھوں نے کہا کہ بینک کی تمام سہولیات صارفین کے اطمینان کے ساتھ دستیاب ہوں گی دیہی علاقوں کے عام لوگوں کو اکاؤنٹ کھولنے اور رقم جمع کرنے اور نکالنے کی سہولت ملی گی نائب پر مکھ ساجد مظفر نے کہا کہ یہ ہم سب کی نیک خواہش ہے کہ یہ کسٹمر سروس سینٹر اپنا ہدف پورا کرے اور عام لوگوں میں اعتماد بیدار کرے۔ڈائریکٹرز پنکی کماری اور نند کشور ساہ نے کہا کہ بینک آپ کے دروازے پروگرام کے تحت یہ کسٹمر سروس پوائنٹ سی ایس پی مقامی لوگوں کے لئے قائم کیا  گیا ہے، یہ دیہی لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔بینک زراعت کے افسر راہول پاٹل نے عام لوگوں سے پی این بی کی اسکیموں سے واقف کراتے ہوئے روپے بچت کی اپیل کی موقع پر اسسٹنٹ منیجر اجیت کمار جھا، استاد سچیدانند یادو اور دیگر افراد  موجود تھے