تاثیر،۱۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 11 فروری: اس وقت بہار کی راجدھانی پٹنہ سے بڑی خبر ا? رہی ہے جہاں ہتھوا ہاسٹل احاطہ کے قریب سے ایک بم برا?مد ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ہتھوا ہاسٹل احاطہ میں بم ملنے کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ فی الحال بم اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بم کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔واضح ہو کہ پٹنہ یونیورسٹی کے ہتھوا ہاسٹل کیمپس کے قریب ایک بم ملا ہے جس سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ بم کی اطلاع ملتے ہی مقامی سلطان گنج تھانہ کی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال بم اسکواڈ کی ٹیم نے بم کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اسے ناکارہ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ بم ملنے کی خبر پھیلتے ہی موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کو مقامی لوگوں کی طرف سے ہتھوا ہاسٹل کیمپس کے قریب ایک بم نصب ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ فی الحال پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ سماج دشمن عناصر نے بم کو کس مقصد کے لیے یہاں چھپایا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس ان سماجی عناصر کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہوں نے بم چھپایا تھا۔دراصل ان دنوں پٹنہ پولیس سرسوتی پوجا کو لے کر الرٹ اور مسلسل تلاشی مہم چلا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس کو بم کی اطلاع ملی اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ جس کی وجہ سے وقتی طور پر بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس کب تک ان سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کر پائے گی جنہوں نے بم چھپایا تھا۔