ہم لوگوں کے پاس آکر پیر پکڑتے تھے نتیش کمار: رابڑی دیوی

تاثیر،۲۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 20 فروری:۔جب تک نتیش کمار عظیم اتحاد میں تھے، آر جے ڈی لیڈر ان کی تعریف کرتیکبھی نہیں تھکے۔ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنتے ہی آر جے ڈی نے نتیش کمار پر تنقید شروع کردی۔ رابڑی دیوی نے منگل کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بڑا انکشاف کیا۔ نتیش کمار کے بار بار جوابی بیانات پر انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی کے بلانے پر نہیں گئے بلکہ خود آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
رابڑی دیوی نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ وہ کبھی نتیش کمار کو بلانے نہیں گئیں ، بلکہ نتیش کمار خود بار بار عظیم اتحاد میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار بھی جب وہ این ڈی اے چھوڑ کر ا ر جے ڈی میں شامل ہوئے تھے تو انہوں نے ہمارے پاو?ں پکڑے تھے۔ رابڑی دیوی نے کہا کہ اب بھی جب وہ عظیم اتحاد سے الگ ہو کر این ڈی اے میں شامل ہوئیں تو انہوں نے اپنی مرضی سے ایسا کیا۔ ہمیں اس کا علم تک نہیں ہے۔بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنتے ہی آر جے ڈی سپریمو لالو یادو اور ان کے خاندان کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی کی کارروائی تیز ہوگئی ہے۔ اس پر رابڑی دیوی نے کہا کہ 25 سال سے تحقیقات چل رہی ہیں ، لیکن اب تک کچھ سامنے نہیں آیا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پرانا چارہ ، ریلوے اور زمین گھو ٹالے ہیں۔ انہوں نے کہا بتاو? زمین کہاں ہے ، دکھاو۔ کیا نوکریاں دینا وزیر ریلوے یا جی ایم کا کام ہے؟
نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ریلوے کے وزیر بھی ہیں۔ کیا نتیش کمار نے نوکری دی ؟ رابڑی دیوی نے کہا کہ یہ لوگ سیاست کر رہے ہیں ، بہار اور ملک کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ منگل کے روز تیجسوی یادو جن وشواس یاترا کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے رابڑی دیوی نے نتیش کمار کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔