تاثیر،۲۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،25فروری :سابق لیجنڈ سنیل گواسکر نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل کے حوالے سے بڑا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے دھرو جوریل کا موازنہ سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی سے کیا ہے۔ سنیل گواسکر نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رانچی ٹیسٹ میچ کے دوران کہا کہ دھروجوریل اگلے ایم ایس دھونی بننے کے راستے پر ہیں۔
دراصل، دھرو جوریل نے انگلینڈ کے خلاف رانچی ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی بلے بازی کی۔ انہوں نے 149 گیندوں میں 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے اور ہندوستان کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ سنیل گواسکر نے جیو سنیما پر اپنی کمنٹری کے دوران دھرو جوریل کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے جوریل کا موازنہ ایم ایس دھونی سے کیا۔ گواسکر نے کہاکہجس رفتار کے ساتھ دھرو جوریل کا دماغ کام کرتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ اگلے ایم ایس دھونی بننے کے راستے پر ہیں۔بتا دیں کہ چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ہندوستان نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 353 رنز کے جواب میں صرف 177 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دیں۔ یشسوی جیسوال کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ انگلینڈ کے اسپنروں کے سامنے ہندوستان کا ٹاپ آرڈر گر گیا تھا لیکن اس کے بعد دھرو جوریل نے کلدیپ یادو کے ساتھ بہترین شراکت داری کی اور ٹیم انڈیا کی مدد کی۔ اور مشکل سے نکالا ۔ جوریل اور کلدیپ کے درمیان آٹھویں وکٹ کے لیے 76 رنز کی شاندار شراکت ہوئی۔یہ دھرو جوریل کی شاندار بلے بازی کا ہی نتیجہ تھا کہ ہندوستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 307 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور انگلینڈ کو صرف 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ جوریل کی یہ اننگز مستقبل میں بھی فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

