ہوڑہ کی ایک ٹیم بغداد شریف اور کربلا سے لوٹ آئی

تاثیر،۲۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ اور گھسڑی کے رہنے والے چند لوگوں کی ایک ٹیم بغداد شریف ، بجف اور کربلا کا دورہ کرکے ہوڑہ لوٹ آئی۔ آج ہی ان کا آنا ہوا۔ہوڑہ اسٹیشن پر ان لوگوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔چھ فروری کو یہ لوگ بغداد شریف کےلئے روانہ ہوئے تھے۔ٹیم میں شامل لوگوں نے وہاں کربلا، بغداد شریف ، نجف اور دیگر مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔اہل بیت کے دیوانوں کی اس ٹیم میں امتیاز انصاری، ناصر خان وارثی ، انوار الحق وارثی، محمد اسلم خان، اشرف وارثی، شہنشاہ اور صاحب جان علی وغیرہ شامل تھے۔ یہ لوگ ہوڑہ اسٹیشن سے دہلی کےلئے روانہ ہوئے تھے۔ وہاں سے فلائٹ کے ذریعہ نجف شہر پہنچے۔ پھر وہاں سے ان لوگوں نے بغداد شریف کا دورہ کیا ۔ اس طرح وہاں جتنے مذہبی و مقدس مقامات تھے ۔ ان سبھی کا ان لوگوں نے زیارت وہ دیدار کیا۔ان کی آمد پر علاقے کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔